نیویارک:ایپل کے سستے ترین آئی فون کی پہلی جھلک سامنے آگئی،ایپل کی جانب سے اس سال کا سستا ترین آئی فون جلد متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔آئی فون ایس ای 4 (کچھ لیکس کے مطابق آئی فون 16 ای)کو اپریل 2025ءمیں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔

فون کا فرنٹ آئی فون 14 جیسے ڈیزائن کا ہے جس میں ڈائنامک آئی لینڈ کی بجائے فرنٹ کیمرے کو نوچ ڈیزائن میں چھپایا گیا ہے۔البتہ آئی فون 14 کے مقابلے میں نئے آئی فون ایس ای 4 میں 2 اہم اپ گریڈز کی گئی ہیں۔اس کے سائیڈ پر ایکشن بٹن موجود ہے جبکہ یو ایس بی سی پورٹ چارجنگ کے لیے دی گئی ہے۔اسی طرح فزیکل سم سلاٹ کو بھی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے جو ڈیوائس کے بائیں جانب ہے۔
فون میں اے 18 چپ اور 8 جی بی ریم دیئے جانے کا بھی امکان ہے جبکہ بیک پر 48 میگا پکسل کیمرا موجود ہوگا۔فون کی قیمت 500 ڈالرز سے شروع ہونے کا امکان ہے.