کراچی+اسلام آباد+لاہور+کوہاٹ:ملک کے وفاقی دارلحکومت اور دو صوبائی دارلحکومتوںمیںپیش آنے والے واقعات میںایک طالبہ ہوائی فائرنگ سے قتل ہوگئی،ایک کو تشددکے بعد فائرنگ سے قتل کرکے لاش پھینک دی گئی جبکہ ایک کو گینگ ریپ کا نشانہ بنادیاگیا.
لاہور سے اغواء کے بعد خاتون وکیل سائرہ افضل کو قتل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق حافظ آباد کے علاقہ پل نہر معصوم شاہ پلر سے بوری بندلاش برآمد ہوئی جو ایک 30 سالہ خاتون کی تھی،جس نے کالے رنگ کاٹریک سوٹ پہناہواتھا.بعد میںتفتیش سے معلوم ہوا کہ مذکورہ لاش لاہور کی خاتون وکیل سائرہ افضل کی ہے،جو مبینہ طور پر لاہور سے لاپتہ ہوگئی تھی.
کراچی کے علاقہ سپر ہائی وے فینسی پلازہ پنجاب بس اڈے کے قریب شادی کی تقریب میں فائرنگ سے بچی جاں بحق ہوگئی۔جاں بحق ہونے والی بچی کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے عباسی ہسپتال منتقل کردیا گیاہے۔جاں بحق ہونے والی بچی کی شناخت ازیلہ دختر سبز علی عمر 13 سال ہوئی ہے.پولیس کے مطابق واقعہ کے مطابق قانونی کارروائی کا آغاز کر دیاگیا ہےاور ملزموںکوقرارواقعی سزادلائی جائےگی.
اس طرح اسلام آباد میں 27 سالہ لڑکی کو بیدردی سے قتل کر دیا گیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ مقتولہ کے جسم پر تشدد کے نشانات پائے گئے اور جسم کے مختلف حصّوں پر پسٹل سے پانچ فائر بھی کئے گئے تھے۔سفاک قاتل نے لڑکی کی لاش ایک سفید رنگ کی ہنڈا گاڑی سے سڑک کنارے پھنکی اور فرار ہوگیا۔اسی دوران ایک شہری نے لڑکی کی لاش دیکھ کر پولیس کو اطلاع کر دی۔جس کے بعد پولیس موقع پر پہنچی اور لاش پوسٹ مارٹم کے لئے پمز ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق مقتولہ کے پاس سے شناختی کارڈ اور ایک لاک موبائل فون ملا۔شناختی کارڈ سے مقتولہ کی شناخت بشریٰٰ ارشاد ولد ارشاد احمد کے نام سے ہوئی جوکہ سرہالہ کلاں فیصل آباد کی رہائشی تھی۔مقتولہ کی لاش اسلام آباد چوک کے نزدیک سیکٹر جی فورٹین کی مخالف سمت سری نگر ہائی وے سے ملی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جس کالر نے پولیس کو اطلاع دی،اس کا کہنا تھا کہ رات تقریباً 12 بج کر 50 منٹ پر ایک سفید رنگ کی ہنڈا سوک گاڑی میں سوار شخص نے سڑک کنارے کچھ پھینکا۔جس کے بعد کار سوار گاڑی بھگاکر نکل گیا۔جب نزدیک جاکر دیکھا تو خاتون کی لاش پڑی ہوئی تھی۔ کالر شہری کی اطلاع پر پولیس موقع پر آئی۔پولیس نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔
دریںاثناءسرکاری یونیورسٹی لاہور کی ایم فل کی گولڈ میڈلسٹ طالبہ کے ساتھ تین نوجوانوں کی مبینہ اجتماعی زیادتی کا مقدمہ درج کیاگیاہے.ایف آئی آر کے مطابق متاثرہ طالبہ کی ملزم کے ساتھ سوشل میڈیا پر دوستی ہوئی تھی۔وہ آپس میں ملتے رہتے تھےاور جنسی تعلقات قائم کرنے کی بات نہیںماننے پرملزم متاثرہ لڑکی کو فون پر بلاک کرکے کچھ عرصہ بعد بلاک لسٹسے ختم کردیتا تھا.طالبہ ملزم کے اصرار پر ناشتہ کرنے اور ایفل ٹاوردیکھنے کے لئے گئی تو ملزم بہانے سےبحریہ ٹاؤن فلیٹ میں لے گئے.جہاںاسے مبینہ طور پر گینگ ریپ اور بدترین جنسی بدسلوکی کا نشانہ بنایاگیا.پولیس کے مطابق مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہےجبکہ دیگر دوملزم کراچی فرار ہو گئے ہیں۔
اس کے علاوہ کوہاٹ کے علاقے محمد زئی میں گھر کے اندر دستی بم پھٹنے سے دو خواتین جاں بحق ہوگئیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے سے 2 بچے اور ایک عورت شدید زخمی بھی ہوئی۔زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کوہاٹ منتقل کر دیا گیا ہے.ذرائع کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ گھر کے اندر دستی بم پھٹنے کی تحقیقات کر رہے ہیں جس کے بعد ہی حقائق کا علم ہو سکے گا۔