WhatsApp Image 2025 01 21 at 06.56.41

موٹرسائیکل مکینک نے مبینہ ناروارویےپر پولیس انسپکٹرکو قتل کردیا

لاہور:سابق ایس ایچ او تھانہ نارنگ منڈی/انچارج بابو صابو چیک پوسٹ انچارج انسپکٹر سیف اللہ نیازی فائرنگ کے واقعہ میں‌قتل کر دیئے گئے.
پولیس کے مطابق مبینہ تلخ کلامی پرملزم عدیل نے فائرنگ کر کے قتل کیا۔انسپکٹر سیف اللہ نیازی انچارج چیک پوسٹ بابو صابو پر تعینات تھے.

ملزم کے مطابق پولیس انسپکٹر نے اس کے ساتھ ناروارویہ اختیار کیاتھاجبکہ پولیس کا کہنا ہےکہ معمولی تلخ کلامی پر دکاندار نے طیش میں آکرپولیس انسپکٹر کو قتل کیا ہے۔ڈولفن ٹیم نے دکاندار عدیل کو حراست میں لے لیا،شیراکوٹ پولیس کے حوالے کر دیا.پولیس نے ملزم سے اسلحہ برآمد کر کے تحقیقات شروع کردیں.

اپنا تبصرہ لکھیں