تھانہ وریام جھنگ میںزیر حراست ملزم کی ہلاکت پرپولیس نے بھائی کی مدعیت میں قتل کی دفعات سمیت تھانہ وریام جھنگ میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی
ہے.
ترجمان پولیس کا کہنا ہےکہ ابتدائی معلومات کے مطابق شوکت نامی ملزم حرکت قلب بند ہونے کے باعث جاں بحق ہوگیا ہے.ملزم کو دل کی تکلیف کے باعث فوری ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا،تاہم ایس پی انوسٹی گیشن کو انکوائری کا حکم بھی دے دیا گیا ہے،انکوائری اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مزید حقائق سامنے لائے جائیں گے. ترجمان کے مطابق زیر حراست ملزم تھانہ وریام میں مویشی چوری کے مقدمے میں گرفتار تھا.