چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے صوبہ بھرکے 12 ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں.
اس سلسلے میںجاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماجد حسین کو خانیوال سے راولپنڈی، فیصل راشد کو راولپنڈی سے خانیوال،محمد ظفر اقبال سیال کو اٹک سے میلسی،شہباز اقبال تارڑ کو سرائے عالمگیر سےاحمد پور شرقیہ،خلیل احمد کو احمد پورشرقیہ سے دیپالپورتبدیل کیا گیاہے.