اسلام آباد:ضلعی کچہری میں دو گروپوں میں تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، دونوں گروپوں کی جانب سے ایک دوسرے پر کرسیاں برسا دی گئیں۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی ضلعی عدالت کی کینٹین میں ہفتے کو پیشی پر آئے دو فریقین کے وکلاء معمولی تلخ کلامی کے بعد گتھم گتھا ہوگئےاور آپس میں لڑائی کےدوران ایک دوسرے پر حملے کرنے کے ساتھ کرسیاں بھی برسادی گئیں۔جس سے افراتفری پیدا ہوگئی اور کنٹین میدان جنگ بن گیا.واقعہ پربعد اسلام آباد کچہری میں پولیس کو طلب کر لیا گیاہے۔دوسری جانب سینئر وکلاء اور بار عہدیداران کی جانب سے بھی معاملہ کوافہام وتفہیم سے حل کرنے کی کوششیںشروع کر دی گئی ہیں.
روزانہ مستند خبریں فوری حاصل کرنے کے لئے "لب آزاد واٹس ایپ چینل” کو بذریعہ لنک فالو کریں.شکریہ https://whatsapp.com/channel/0029Va8WisgAO7ROeJnpLL44