عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے رہنما شاہد خاقان عباسی کے گھر پہنچ گئے۔احتساب عدالت کی جانب سے عمران خان اور بشری بی بی کو 190 ملین پانڈز کیس میں سزا سنائے جانے کے بعد پی ٹی آئی اور اپوزیشن الائنس کے رہنما عوام پاکستان پارٹی کے سربراہ شاہد خاقان عباسی کی رہائش گاہ پر پہنچے.ملاقات میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے قائدین محمود خان اچکزئی ،اسد قیصر اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان موجود تھے۔ان کے علاوہ سلمان اکرم راجا،علامہ ناصر عباس اور صاحبزادہ حامد رضا بھی ملاقات میں موجود تھے۔اہم سیاسی اکٹھ میں سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سردار مہتاب عباسی شریک بھی شریک تھے۔اس موقع پر ملکی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔بعد ازاں اپوزیشن رہنماں نے شاہد خاقان عباسی کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کی۔جس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں آئین کی بالادستی کی بات سب کو مل کر کرنی چاہیے ۔ اچکزئی صاحب نے دعوت دی ہے کہ سب اکٹھے ہوں ۔ ہمیں اس بات سے اتفاق ہے اور آپس میں مشاورت کرنی ہوگی ۔ کوئی بھی سیاسی جماعت آئین کی بالادستی کے خلاف نہیں ہوگی ۔ امید ہے ہر سیاسی سوچ والی جماعت اس سفر میں ضرور شامل ہوگی۔
سینیئر سیاستدان محمود خان اچکزئی نے کہاکہ ہر جمہوری سوچ رکھنے والے کو دعوت دے کر بلائیںگےاوران سے کہیںگے وہ بتائیںکہ ہم سب کے لئے ایک ایسا راستہ چنیں،جس میںہم سب کی خیر ہو.اس موقع پر اپوزیشن رہنماؤںعمر ایوب، اسد قیصر اور سلمان راجہ نے گفتگو کرتے ہوئےسزا کے فیصلے کوتسلیم نہیںکرنے اور اسے سیاہ دھبہ قرار دیتے ہوئے جمہوریت کو پروان چڑھانےپرزور دیا.قبل ازیںعمر ایوب نے گفتگوکا آغاز کیا تو ان کا گلاخراب تھا،اور انہوںنے کہاکہ وہ معذرت کرتے ہیںکہ نعرے مار مار کر ان کا گلا خراب ہو گیاہے،جس پر شاہد خاقان عباسی نے لقمہ دیاکہ میںنے تو کہا ہے ک صرف او وو،اووو کرکے احتجاج کرلیں لیکن یہ نہیں مانے.جس پر سب نے بلند شگاف قہقہے لگائے.