983802 28597208

انتخابی دھاندلی کیس، اسسٹنٹ کمشنر کو 2 سال قید، 2 لاکھ جرمانے کی سزا

سکھر:سیشن جج الہہ بچایو گبول کی عدالت نے الیکشن ٹیمپرنگ کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر ماجد علی ماکو کو 2 سال قید اور 2 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی۔
429584 8286333 updates 1
عدالت نے انتخابی امیدواروں غلام یاسین اور دوا خان کو ایک لاکھ روپے معاوضہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا، معاوضہ ادا نہیں کرنے کی صورت میں ملزموں کو مزید 3 ماہ قید بھگتنا ہوگی۔

وکیل کے مطابق عدالتی فیصلے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کو گرفتار کرکے سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔

بلدیاتی انتخابات کے دوران یونین کونسل 10 میں انتخابی دھاندلی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام ثابت ہوا، ماجد علی ماکو بلدیاتی انتخابات میں یو سی 10 کے ریٹرننگ افسر تعینات تھے۔

الیکشن کمیشن نے اسسٹنٹ کمشنر کے خلاف براہ راست فوجداری شکایت درج کرائی تھی۔

اپنا تبصرہ لکھیں