Untitled 2026 02 28T205350.863 1

ملک میں ایڈز سے متاثرہ بچوں میں تشویشناک اضافہ،تعداد 5885 ہو گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں بچوں میں ایڈز کیسز کی تعداد میں تشویشناک حد تک اضافے کا انکشاف ہوا ہے۔
Ntnl Asmbly
وزارت قومی صحت نے ایڈز سے متاثرہ بچوں کے اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کردیئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ سندھ میں سب سے زیادہ 3ہزار 900 بچے ایڈز سے متاثر ہیں، پنجاب میں ایک ہزار 765، کے پی کے میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر 4 اور گلگت بلتستان میں ایڈز کا ایک مریض بچہ ہے۔
WhatsApp Image 2026 04 18 at 09.13.17
پیپلز پارٹی کی ایم این اے ڈاکٹر شر میلا فاروقی کے سوال پر وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال نے بتایا کہ ایچ آئی وی کی مزید منتقلی کو روکنے کیلئے وفاقی اور صوبائی حکومتوں نے اقدامات کیے ہیں۔

ستمبر 2026 کی جائزہ رپورٹ کے مطابق ایچ آئی وی کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ17ہزار 214 ہے، جن میں سے 92 ہزار 148رجسٹرڈ ہیں جبکہ 67 ہزار 878 اینٹی ریٹرو وائرل تھراپی ( ART) پر ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں