412853 8319086 updates

پاکستان: ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز، وزارت صحت

اسلام آباد: پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی۔
Ntnl Asmbly
وزارت صحت کی جانب سے قومی اسمبلی میں پیش کیے گئےگلوبل برڈن آف سٹڈیز کے اعدادوشمار میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 کروڑ 20 لاکھ 40 ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔

وزارت صحت کے مطابق 2023 تک اسلام آباد میں ذہنی مریضوں کی تعداد 3 لاکھ ہوئی جب کہ اس وقت ملک میں رجسٹرڈ ماہرین نفسیات کی تعداد1050 ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 406، سندھ میں 228،کے پی میں 122، جبکہ بلوچستان میں 44 ماہرین نفسیات ہیں، پاکستان میں 2 لاکھ 45 ہزار 400 افراد پر ایک ماہر نفسیات ہے۔
WhatsApp Image 2026 04 18 at 09.13.17
وزارت صحت کے مطابق ملک بھر میں ایڈز سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 3900 ہے، ایڈز سے متاثرہ مریض سب سے زیادہ سندھ میں ہیں جن کی تعداد 1915 ہے۔

وزارت صحت کا کہنا ہے کہ پنجاب میں 1765،کے پی میں 139، بلوچستان میں 46، اسلام آباد میں 30، آزاد کشمیر میں 4 اور گلگت بلتستان میں ایڈزکا ایک مریض ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں