Untitled 2026 02 24T192725.435

پاکستان کےوکلاءانتخابات میں‌پہلی باراےآئی کااستمعال،چیئرمین الیکشن بورڈریاض گیلانی کا کارنامہ

ملتان: ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے 28 فروری 2026ء کو منعقد ہونے والے سالانہ انتخابات میں پہلی مرتبہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جائے گا.

وکلاء کی جانب سے یہ پاکستان میں‌ہونے والے وکلاء انتخابات کی تاریخ‌میں‌پہلی بار منفرد ترین اقدام قرار دیا جارہا ہے.جس کا مقصد انتخابی عمل کو شفاف، منظم اور سہل بنانا ہے.
Untitled 2026 02 24T192507.493
چیئرمین الیکشن بورڈ و سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان،سید ریاض الحسن گیلانی نے ممبران الیکشن بورڈ اظہر حیات، فہیم گردیزی اور کوآرڈینیٹر صابر حسین بھڈوال کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں نیشنل سینٹر فار آرٹیفیشل انٹیلیجنس اسلام آباد کی خدمات حاصل کی گئی ہیں، جس نے بار کے لئے بلا معاوضہ خصوصی سافٹ ویئر تیار کیا ہے.

انہوں نے کہا کہ جدید سسٹم کے ذریعے ووٹرز کو پولنگ سے ایک روز قبل بذریعہ ایس ایم ایس اور واٹس ایپ ان کے ووٹ نمبر اور پولنگ بوتھ نمبر کی معلومات فراہم کر دی جائیں گی، جبکہ ووٹرز ایک مخصوص نمبر پر اپنا نام بھیج کر فوری طور پر اپنی تفصیلات بھی حاصل کر سکیں گے.
اس اقدام کا مقصد ووٹرز کو سہولت فراہم کرنا اور پولنگ کے دن کسی بھی قسم کی پریشانی سے بچانا ہے.

چیئرمین الیکشن بورڈ کے مطابق اس سال انتخابات میں مجموعی طور پر 13 ہزار 83 رجسٹرڈ ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے، جن کے لئے 30 پولنگ بوتھ قائم کئے گئے ہیں، پولنگ صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہے گی، جبکہ دوپہر 1 بجے سے 2 بجے تک نمازِ ظہر کے لیے وقفہ رکھا گیا ہے.

انہوں نے مزید بتایا کہ ووٹرز کے لیے اصل شناختی کارڈ کے ساتھ پنجاب بار کونسل یا پاکستان بار کونسل کا کارڈ دکھانا لازمی ہوگا، جس کے بغیر ووٹ ڈالنے کی اجازت نہیں ہوگی، ہر پولنگ بوتھ کے لیے علیحدہ رنگ کا بیلٹ پیپر مختص کیا گیا ہے اور اگر کسی بوتھ سے مختلف رنگ کا بیلٹ پیپر نکل آیا تو اسے منسوخ تصور کیا جائے گا.

سید ریاض الحسن گیلانی نےوکلاء برادری سے اپیل کی کہ وہ بھرپور شرکت کرتے ہوئے جمہوری عمل کو کامیاب بنائیں اور انتخابی ضابطہ اخلاق کی مکمل پابندی کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں