اوکاڑہ:مرزا فرحان بیگ ایڈووکیٹ ہائیکورٹ کی تشدد زدہ لاش نہر لوئر باری دوآب سے برآمد ہو گئی.
چار روز قبل لاپتہ ہونے والے ایڈووکیٹ مرزا فرحان بیگ گمشدگی ایف آئی آر تھانہ صدر میں درج ہوئی، تاہم پولیس مقتول کو تلاش نہیںکر سکی تھی.
اطلاع ملنے پر متعلقہ تھانے کی نفری فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو اپنی تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا.
مرزا فرحان بیگ ایڈووکیٹ تھانہ صدر اوکاڑہ کے ریٹائر محرر کے بیٹے تھے.
ورثاء کا کہنا ہے کہ چار دن قبل مرحوم پراسرار طور پر لاپتا ہوا تھا، لیکن پولیس نے اس کو تلاش نہیں کیا.
واقعہ کی خبر علاقے میں پھیلتے ہی فضا سوگوار ہو گئی اور وکلاء برادری سمیت اہل علاقہ میں تشویش کی لہر دوڑ گئی.
ورثاء نے وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے واقعہ کا نوٹس لے کر ملزموں کی گرفتاری اور کیفر کردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا ہے.
