supreme court of pakistan 10

وکلاء کی غیر حاضری پر چیف جسٹس پاکستان برہم، صدر سپریم کورٹ بار طلب

اسلام آباد:سپریم کورٹ میں وکلاء کی غیر حاضری پر چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار ہارون الرشید کو طلب کر لیا۔

سپریم کورٹ کے جسٹس شاہد بلال نے نشاندہی کی کہ وکلاء کی جانب سے کیسز کے التواء کی بہت زیادہ درخواستیں آ رہی ہیں۔
Untitled 2026 01 19T182612.403
چیف جسٹس پاکستان نےصدر سپریم کورٹ بار سے کہا ایک طرف جلد سماعت کی درخواستیں دائر کی جاتی ہیں تو دوسری طرف وکلاء پیش نہیں ہوتے۔

چیف جسٹس پاکستان نے رائے دی کہ وکلاء اسلام آباد نہیں آ سکتے تو ویڈیولنک کی سہولت موجود ہے،آپ بار کے ذریعے وکلاء کو پابند کریں ۔

صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن ہارون الرشید نے تجویز دی کہ پیش نہیں ہونےوالے وکلاء پر جرمانہ کیا جائے. اس پر فاضل چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے کہا پہلی دفعہ جرمانہ نہیں کرتے آپ وکلاء کو پیشی پر حاضر ی یقینی بنانے کا پابند کریں۔

اپنا تبصرہ لکھیں