425258 3441221 updates

نئےپٹرول پمپ چارجنگ سٹیشن سےمشروط، سرکاری طور پر پٹرول گاڑیاں‌نہ خریدنے کافیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت نے سرکاری محکموں میں پٹرول اورڈیزل گاڑیوں کی خریداری پرپابندی لگانے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب حکومت نے صوبے میں ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کیلئے اقدام کرتے ہوئے سرکاری محکموں میں پٹرول اورڈیزل گاڑیوں کی خریداری پرپابندی لگانےکا فیصلہ کیا ہے۔چیف سیکرٹری پنجاب کے مطابق آئندہ صرف الیکٹرک یا ہائبرڈ گاڑیاں خریدی جا سکیں گی، فیلڈ ڈیوٹی کی گاڑیوں کو استثنیٰ ہوگا۔
Untitled 2025 11 22T032701.262
چیف سیکرٹری نے کہا کہ نئے پٹرول پمپس کی این او سی اب الیکٹرک چارجنگ یونٹ سے مشروط ہوگی، نئے پیٹرول پمپ کو الیکٹرک چارجنگ یونٹ کے بغیرکام کی اجازت نہیں ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ کے لیے ‘گرین انرجی’ کا فروغ ترجیح ہے، صوبے میں نئی الیکٹرک وہیکل پالیسی جلد متعارف کرائی جائیگی۔

چیف سیکرٹری کے مطابق این او سی لینے والے نئے 170 پیٹرول پمپس پر الیکٹرک چارجنگ کی تنصیب کو لازمی قرار دیا گیا ہے جبکہ پنجاب کے 31 شہروں میں 170 نئے پیٹرول پمپس کیلئےای بزپورٹل پراین او سیزجاری کیےگئے ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں