Untitled 2026 01 13T222735.056

کاشتکاروں کی سہولت کیلئے منفرد ایگریکلچر لیب آن وہیل قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب حکومت کی جانب سے کاشتکاروں کی سہولت کے لیے صوبے میں منفرد ایگریکلچر لیب آن وہیل قائم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

محکمہ زراعت کے مطابق پنجاب کے 15 اضلاع میں موبائل لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی جن کے ذریعے کاشتکار موقع پر ہی مٹی اور پانی کے نمونوں کا تجزیہ کروا کر رپورٹ حاصل کر سکیں گے، تاہم موبائل لیبارٹریوں کے ذریعے مٹی اور پانی کے نمونوں سے زمین کی زرخیزی کا تعین ممکن ہو سکے گا۔
929321 11694752
ان موبائل لیبز کی مانیٹرنگ مرکزی کنٹرول روم کے ذریعے کی جائے گی تاکہ خدمات کو مزید مؤثر اور شفاف بنایا جا سکے.

ایگریکلچر ڈیپارٹمنٹ کی توسیعی خدمات کو مزید بہتر بنانے کے لیے پنجاب کے تمام اضلاع میں 100 کنٹینرز پر مشتمل کسان مراکز بھی قائم کیے جائیں گے۔

کنٹینر کسان مراکز میں ڈیٹا کال سینٹرز، ایگری کلچر افسرز، جدید ڈیجیٹل آلات اور دیگر سہولیات دستیاب ہوں گی جس کے ذریعے کسانوں کو بروقت اور درست زرعی آگاہی فراہم کی جائے گی۔

Untitled 2025 05 20T004836.945وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ کسان دوست اقدامات کے نتیجے میں رواں سیزن گندم کی ریکارڈ پیداوار متوقع ہے جبکہ کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کے لیے کسان کارڈ، ٹریکٹر سکیم سمیت درجنوں منصوبوں پر عمل درآمد جاری ہے۔

اپنا تبصرہ لکھیں