Untitled 2026 01 13T000040.351

سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی بار آمد پر وکلاء کا احتجاج کا اعلان

ملتان:سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کی ڈسٹرکٹ بار ملتان آمد پر وکلاء نے احتجاج کا اعلان کر دیاہے.

ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کی جانب سے نو منتخب عہدیداران کو اقتدار منتقلی کی تقریب 14 جنوری کو ساڑھے 11 بجے دن بار ہال میں‌منعقد کرنے کا اعلان کیا گیا ہے.جس میں سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی کو بطور مہمان خصوصی دعوت دی گئی ہے.

تاہم تقریب اور سابق چیف جسٹس کی آمد کا علم ہوتے ہی وکلاء کی بڑی تعداد نے احتجاج کا اعلان کر دیا.Untitled 2026 01 13T000125.502

سابق صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان سید ریاض الحسن گیلانی، سابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ملتان خالد خان بلوچ، پیپلز پارٹی کے رہنما اور قانون دان نشید عارف گوندل نے سوشل میڈیا پر بطور احتجاج پوسٹس شیئر کردیں.

ان پوسٹس میں‌وکلاء رہنماؤں نے الزامات عائد کئے ہیں کہ سابق چیف جسٹس محمد امیر بھٹی کے خلاف اختیارات سے تجاوز کرنے اور کرپشن جیسے سنگین الزامات کے تحت ایک ریفرنس سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہماری جیت کرپشن ختم کرنے کے نعرہ کی وجہ سے ہوئی ہے اب ایسے مہمان کو بلانے کی مزمت بھی کرتے ہیں اور انکا راستہ بھی روکیں گے۔
Untitled 2026 01 13T000458.863
خیال رہے کہ مذکورہ وکلاء‌رہنما نومنتخب خاتون صدر سیدہ بشری نقوی کے مرکزی سپورٹرز میں‌شمار ہوتے ہیں، جبکہ سیدہ بشری نقوی فاضل سابق چیف جسٹس کے دور میں‌چیئرمین ڈرگ کورٹ‌فیصل آباد بھی رہ چکی ہیں.

یاد رہے کہ سابق چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ محمد امیر بھٹی بنیادی طور پر جنوبی پنجاب کے علاقہ بورے والہ سے تعلق رکھتے ہیں اور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کے ممبر ہونے کے ساتھ سابق جنرل سیکرٹری بھی رہ چکے ہیں. ہائیکورٹ ملتان بینچ کی توسیع،اور ہائیکورٹ پارکنگ پلازہ کی تعمیر میں‌ان کا کلیدی کردار ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں