422820 1591896 updates

عثمان بزدار کی بلدیہ آن لائن ایپ ختم کر کے نئی ایپ لانچ کر دی گئی

لاہور: محکمہ بلدیات پنجاب نے نادرا کے اشتراک سے کسٹمر ریلیشن شپ مینجمنٹ ایپ لانچ کر دی۔اس سے قبل سابق وزیراعلیٰ‌عثمان بزدار کے دور میں‌بھی اسی طرح‌کی ایپ لانچ کی گئی تھی.

صوبائی وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ای رجسٹریشن ایپ کا باضابطہ افتتاح کیا اور اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ایپ کے ذریعے پیدائش، اموات، شادی اور طلاق کا آن لائن اندراج ہوسکے گا۔

ذیشان رفیق نے کہا کہ شہریوں کو گھر بیٹھے اندراج کی ای رجسٹریشن کی سہولت میسر آئے گی، نادرا ڈیٹا سسٹم کے ساتھ لنک ہونے سے خودبخود وہاں اندراج ہو جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ بلدیات اور نادرا کے درمیان ای رجسٹریشن کا معاہدہ طے پایا تھا، شادی، اموات، پیدائش، طلاق کا اندراج کرنے سے درست ڈیٹا جمع ہوگا، یہ سسٹم پنجاب بھر میں یونین کونسل کی سطح تک منسلک ہوگا۔
Untitled 2025 12 12T072555.719
خیال رہے کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے دور میں‌بھی 19 اگست 2020ء کو پنجاب لوکل گورنمنٹ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے بلدیہ آن لائن ایپ متعارف کرائی گئی تھی، جس میں‌بھی یہی تمام سہولیات حاصل تھیں.

اپنا تبصرہ لکھیں