Untitled 2025 11 14T051623.097

27 ویں‌ترمیم؛ لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹس سے ججز کے دوسرے صوبوں‌میں تبادلے کی تیاری

ملتان: 27 ویں ترمیم کے بعد لاہور اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے تبادلہ کی فہرست تیار کر لی گئی ہے.

زرائع کے مطابق 27 ویں آئینی ترمیم کے تحت لاہور ہائیکورٹ کے 10 اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز کو دوسرے صوبوں میں ٹرانسفر کرنے سے متعلق تیار کی گئی فہرست میں‌شامل ججز کو 6 ماہ سے 2 سال تک مختلف صوبائی بنچز میں تعینات کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق زیادہ تر ججز کے تبادلے بلوچستان ہائیکورٹ کے بینچ صوابی، سندھ ہائیکورٹ کے لاڑکانہ، سکھر اور میرپور خاص بنچ کے لئے تجویز کئے گئے ہیں جن پر حتمی فیصلہ جوڈیشل کمیشن کرے گا۔

ترمیم کی منظوری کے بعد اب ہائیکورٹس کے ججز کے دوسرے صوبوں میں تبادلے کے لئے متعلقہ جج سے مشاورت ضروری نہیں رہی، نئے جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے بعد مجموعی طور پر لاہور ہائیکورٹ اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے 14 ججز کو ملک کے مختلف بنچز میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔
Untitled 2025 11 14T053909.900
زرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس فیصل زمان خان، جسٹس شاہد کریم، جسٹس ساجد محمود سیٹھی، جسٹس اسجد جاوید گھرال، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس عاصم حفیظ، جسٹس امجد رفیق، جسٹس انور حسین اور جسٹس راحیل کامران شیخ کا تبادلہ کیا جائے گا۔Untitled 2025 11 14T053926.565

اسی طرح اسلام آباد ہائیکورٹ کے 4 ججز جسٹس محسن اختر کیانی، جسٹس سردار اعجاز اسحاق، جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس بابر ستار کو بھی دوسرے صوبوں میں بھیجا جائے گا۔
Untitled 2025 11 14T053919.274
جوڈیشل کمیشن کی تشکیل نو کے بعد کمیٹی کا اجلاس جلد بلایا جائے گا جس میں اراکین ججز کے تبادلوں سے متعلق تجاویز پر ووٹنگ کریں گے اور اکثریت کا فیصلہ نافذ کیا جائے گا۔

اپنا تبصرہ لکھیں