420084 8144182 updates

دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم، چالان 20 ہزار تک بڑھانے کی تجویز

لاہور: ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ تدارک کیس کی سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت جسٹس شاہد کریم نےکہا کہ سڑک پر آئیں تو دھواں چھوڑنے والی درجنوں گاڑیاں نظر آتی ہیں، پنجاب میں آلودگی روکنے کے لیے سخت انتظامات کریں۔لاہور ہائیکورٹ نے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی کا بھی حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت پیر تک ملتوی کردی۔
420081 3308207 updates
دوسری جانب پنجاب کابینہ نے موٹر وہیکل آرڈیننس 1965 میں ترامیم کی منظوری دے دی۔کابینہ کی منظوری کے بعد موٹر وہیکل آرڈیننس میں 20 ترامیم کی منظور کردہ سمری پنجاب اسمبلی کو بھیج دی گئی ہے۔

سمری کے مطابق موجودہ چالان کی شرح 200 سے لے کر ایک ہزار تک ہے تاہم چالان کی نئی شرح 2 ہزار سے لے کر 20 ہزار تک کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ سمری میں اووراسپیڈ پر موٹرسائیکل کو 2 ہزار، 2000 سی سی کارتک 5 ہزار، 2000سی سی سے زیادہ والی کار کو 20 ہزار جب کہ کمرشل اور پبلک سورس وہیکل کو 15 ہزار جرمانہ تجویز کیا گیا ہے۔

سمری میں ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی پر 2 ہزار سے 15 ہزار، لائن اور زیبرا کراسنگ کی خلاف ورزی پر 10 ہزار، ڈرائیونگ کے دوران فون سننے پر 2 سے 15 ہزار اور کم عمر ڈرائیور کو گاڑی یا موٹر سائیکل دینے والے پر مقدمے کی تجویزپیش کی گئی ہے۔

سمری کے مطابق کار میں ڈرائیور کے ساتھ فرنٹ سیٹ پر بیلٹ لگانا لازمی قرار دیا گیا ہے جب کہ گاڑیوں کے ڈیزائن تبدیل کرنے والوں کے خلاف کارروائی تجویز کی گئی ہے۔

پنجاب اسمبلی کو بھیجی گئی سمری میں ڈیجیٹل چالان اور کمپیوٹرائزد لائسنس کو قانونی حیثیت دینے کی تجویز کے ساتھ 1965 کے آرڈینینس کے تحت موٹر سائیکل پر پیچھے بیٹھنے والا بھی ہیلمٹ پہننے کا پابند ہوگا۔

سمری میں بتایا گیاہے کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر پوائنٹ بیس سسٹم بھی لایا جا رہا ہے ، ٹریفک قوانین کی مختلف خلاف ورزیوں پر2 سے 4 پوائنٹس تک کاٹے جائیں گے جب کہ 20 پوائنٹ کٹنے پر ڈرائیونگ لائسنس6 ماہ سے ایک سال تک معطل کر دیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ لکھیں