اسلام آباد: سپریم کورٹ نے نان نفقہ عدم ادائیگی کیس میں متاثرہ خاتون کو فوری نان نفقہ ادائیگی کا حکم دیا۔
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نےنان نفقہ کی عدم ادائیگی کیس کی سماعت کی۔
چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ جب نکاح نامہ میں لکھا ہے تو ادائیگی میں تاخیر کیوں ہوئی؟سال 2013 میں کیس ڈگری ہوا، متاثرہ خاتون کا کچھ تو خیال کریں.
قبل ازیںپشاور ہائیکورٹ نے 20 تولہ سونا اور 2لاکھ نقد ادائیگی کا حکم دیا تھا۔
سپریم کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے شوہر کی درخواست مسترد کردی اور چیف جسٹس یحییٰ آفریدی نے متاثرہ خاتون کو فوری نان نفقہ کی ادائیگی کا حکم دیا۔
مذکورہ مقدمہ میں سال 2013ء میں کیس خاتون کےحق میںڈگری ہونے کے بعد شوہر کی جانب سے ڈسٹرکٹ عدالت اور ہائیکورٹ میںاپیلیں دائر کی گئیں، جو خارج ہونے پر سپریم کورٹ سے رجوع کیا ہے.