Untitled 8

پنجاب کی 4 ڈرگ کورٹس میں وکلاء کی جگہ ڈسٹرکٹ‌اینڈ سیشن ججز بطور چیئر پرسن تعینات

ملتان: پنجاب میں‌نئی قانون سازی کے بعد صوبہ کی 6 ڈرگ کورٹس میں‌ سے 4 میں‌وکلاء کی جگہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کو بطور چیئرپرسن تعینات کر دیا گیا ہے.

چیف سیکرٹری نے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ‌کی مشاورت سے بھجوائے گئے ناموں کی حکومت پنجاب سے منظوری کے بعد نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے.Untitled 2025 11 04T033845.361
اس ضمن میں‌ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں‌تعیناتی کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد مظہر سلیم کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ فیصل آباد کی خالی عدالت، لاہور ہائیکورٹ میں‌تعیناتی کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سید عمران رضا نقوی کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ راولپنڈی محمد فیصل بٹ ایدووکیٹ کی جگہ، لاہور ہائیکورٹ میں‌تعیناتی کے منتظر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شازب سعید کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ بہاولپور ارباب احمد سید ایڈووکیٹ کی جگہ اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے عہدے پر ترقی پانے والے محمد سلیم اقبال کو چیئرپرسن ڈرگ کورٹ لاہور محمد نوید رانا ایڈووکیٹ کی جگہ تعینات کی گیا ہے.

پنجاب میں ملتان اور گوجرانوالہ کی عدالت میں تاحال وکلاء چیئر پرسن تعینات ہیں، جن کی جگہ تعیناتی کے لئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نام بھجوانے کے بعد تعیناتی عمل میں‌لائی جائےگی.

دریں اثناء وکلاء نے لاہور ہائیکورٹ اور حکومت پنجاب کی جانب سے شفافیت کی جانب اقدامات کو خوش آئند قرار دیا ہے.

Untitled 5اس ضمن میں سینیئر قانون دان رانا محمد مقصودافضل کا کہنا ہے کہ ڈرگ کورٹس میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعیناتی کا قانون منظور کرنا حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے، جس سے معلوم ہوتا ہے کہ حکومت پنجاب ہر شعبہ میں‌شفافیت کو بنیاد بنانا چاہتی ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے بھی اس قانون کے مطابق تعیناتیاں‌کرنا خوش آئندہے، نیز حکومت اور لاہور ہائیکورٹ‌سے مطالبہ ہے کہ ملتان اور گوجرانوالہ کی عدالتوں میں‌بھی جلد از جلد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی تعیناتی عمل میں‌لاکر انصاف کی آسان اور غیر جانبدار فراہمی کو یقینی بنائے.

اپنا تبصرہ لکھیں