فیصل آبادکےتھانہ صدر تاندلیانوالہ کی حوالات میں 3بھائیوں کے قتل اورایک کزن کے زخمی ہونے کے معاملہ پر آرپی او فیصل آباد نے انکوائری کے بعد ایکشن لے لیا.آرپی او فیصل آباد ڈاکٹر محمد عابد خان نے ابتدائی انکوائری میں قصوروارثابت ہونے پر 8افسران و اہلکاران کو معطل کردیا.
معطل ہونے والوں میں سابقہ ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ انسپکٹر بشارت علی،انسپکٹر عمران سرورانوسٹی گیشن آفیسر سٹی تاندلیانوالہ،ایس ایچ او سٹی تاندلیانوالہ سب انسپکٹر پرویز خالد ،ایس ایچ او صدر تاندلیانوالہ سب انسپکٹر مبشر حسین،محررہیڈ کنسٹیبل تھانہ سٹی تاندلیانوالہ نعیم حسن5807،محررہیڈ کنسٹیبل تھانہ صدر تاندلیانوالہ نعمان علی 6865،ہیڈ کنسٹیبل تھانہ سٹی تاندلیانوالہ ریاض احمد1899،کنسٹیبل تھانہ صدر تاندلیانوالہ محمد عثمان744معطل کلوز ٹو پولیس لائن کردیاگیا.
ڈی پی او ڈاکٹر محمد عابد خان نے کہاہے کہ سپروائزری آفیسر زکی محکمانہ غفلت و لاپرواہی کے حوالے سے تعین کیا جارہا ہے۔محکمانہ نااہلی،سکیورٹی ڈیوٹی میں غفلت ولاپرواہی ناقابل برداشت ہےجبکہ عوام کے جان و مال کا تحفظ پولیس کا اولین فرض ہے۔