ویب نیوز: سال 2025ء میں ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ کیلئے دنیا بھر سے 7 صحافیوں کو منتخب کرلیا گیا.
غیر معمولی کارکردگی اور آزادی صحافت میں کردار ادا کرنے پر ان صحافیوں کو ورلڈ پریس فریڈم ہیروز ایوارڈ کیلئے نامزد کیا گیا ہے۔
انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ کے مطابق ایوارڈ نامزد صحافیوں کو 24 اکتوبر کو ویانا میں ادارے کی 75 ویں سالگرہ کے موقع پر پیش کیا جائے گا۔
ایوارڈ کے لیے نامزد فلسطین کی نامزد صحافی مریم ابو دقہ اور یوکرین سے تعلق رکھنے والی وکٹوریہ روشچینا بھی شامل ہیں، جو دوران جنگ فرائض کی سرانجامی کے دوران جان سے چلی گئی تھیں۔
ایوارڈ کیلئے نامزد دیگر صحافیوں میں امریکا سے تعلق رکھنے والے مارٹن بیرن، جارجیا سے تعلق رکھنے والے مازیا ایماگلوبیلی، پیرو سے تعلق رکھنے والے گستاوو گوریٹی، ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے جمی لائی، ایتھوپیا سے تعلق رکھنے والے تسفالم والدیس شامل ہیں۔