نمائندگان: مردان کے شہری علاقے ارم کالونی کے ایک گھر میں گیس لیکج کے دھماکے سے 6افراد جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ارم کالونی کے ایک گھر کی دوسری منزل پر رات کو گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا جس سے گھر کی چھت گرگئی۔
پولیس نے بتایا کہ اس افسوسناک واقعے میں گھر کے 6 افراد جاں بحق اور 2 بچے زخمی ہوگئے۔
ریسکیو کی ٹیم نے 7 گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آج صبح جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ملبے سے نکال کر مردان میڈیکل کمپلیکس منتقل کر دیا۔
دوسری جانب ڈیرہ اسماعیل خان میں کار بے قابو ہوکر کھائی میں گرگئی،حادثے میں چار افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کےمطابق تحصیل درازندہ میں کاربےقابو ہوکرکھائی میں گر گئی،حادثےمیں کار سوار 4 افراد جاں بحق اور2 زخمی ہوگئے۔
ریسکیو حکام کےمطابق جاں بحق ہوئے والوں میں دوبھائی،ایک 7 برس کا بچہ شامل ہیں ،ریسکیو حکام نے زخمیوں کو درازندہ ہسپتال منتقل کردیا