گھوٹکی: نواحی علاقے گوٹھ چنالی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں باپ وزیر چاچڑ نے گھریلو جھگڑے کے باعث اپنی چار سالہ بیٹی نذیراں کو تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا۔
پولیس کے مطابق بچی کے سر اور جسم پر شدید تشدد کے نشانات موجود ہیں۔
بچی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کر دی گئی جبکہ ملزم گھر سے فرار ہو گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں اور تحقیقات مکمل ہونے کے بعد مقدمہ درج کیا جائے گا۔
پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے اور دیگر اہلخانہ کے بیانات بھی قلمبند کئے جا رہے ہیں.