413192 7638363 updates

خواتین کے ساتھ بلیک میلنگ اور نازیبا حرکات میں‌ملوث 4 ملزم گرفتار

نمائندگان: نیشنل سائبر کرائم انویسٹیگیشن ایجنسی سکھر نے نوشہرو فیروز میں کارروائی کرتے ہوئے خاتون کو بلیک میل اور ہراساں کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ۔

این سی سی آئی اے کے مطابق تحصیل تھارو شاہ سے گرفتار ملزم عاشق احمد خاتون کو نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل اور ہراساں کررہا تھا ۔ ملزم نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کرنے کی دھمکیاں دینے میں بھی ملوث ہے ۔ ملزم کے موبائل فون سے نازیبا تصاویر اور دیگر شواہد بھی ملے ہیں ۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی کا آغاز کردیا گیا۔

کراچی میں چند روز قبل شدید بارش کے دوران خاتون سے نازبیا حرکت کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت حافظ اللہ کے نام سے ہوئی جس نے سیلاب اور بارش کے دوران راہ چلتی خاتون کے ساتھ نازیبا حرکت کی تھی جس کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی۔پولیس کے مطابق ملزم کو جمشید کوارٹر تھانے کی حدود سےگرفتار کیا گیا ہے جب کہ ملزم کے خلاف مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور کوئٹہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2 ملزموں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان کے مطابق این سی سی آئی اے اسلام آباد نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کیا ہے ۔ملزم سوشل میڈیا پر خود کو خاتون ظاہر کر کے نازیبا مواد حاصل کرتا تھا، ملزم سے موبائل فون اور مشتبہ سم برآمد ہوئی ہے۔

دوسری جانب این سی سی آئی اے نے کوئٹہ ائیرپورٹ روڈ سے خاتون کو بلیک میل کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کیا ہے، ملزم کے موبائل سے خاتون کی ویڈیوز اور تصاویر برآمد ہوئی ہیں۔

اپنا تبصرہ لکھیں