لاہور: 27ویں آئینی ترمیم کے بعد لاہور ہائیکورٹ سے پہلے جج جسٹس شمس محمود مرزا مستعفی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شمس محمود مرزا نےاستعفیٰ صدرپاکستان کو بھجوا دیا.
خٰیال رہے کہ جسٹس شمس محمودمرزا کا27ویں آئینی ترمیم کے بعد سندھ ہائیکورٹ تبادلے کا بھی امکا ن تھا.
جسٹس شمس محمود مرزا نے اپنا چیمبر خالی کردیا،انہوں نے 2028 میں ریٹائرہوناتھا.
جسٹس شمس کے خلاف جنوری میں سپریم جوڈیشل کونسل میں ایک ریفرنس بھی فائل کیا گیا تھا۔