file photo 379

کوئٹہ میں غیرت کے نام پر 2 اور قتل، شوہر کےجنسی تشدد سے نئی دلہن دم توڑ گئی

نمائندگان: کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ کے قریب غیرت کے نام پر لڑکی اور لڑکے کو قتل کردیا گیا۔

بلوچستان کے علاقے مستونگ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے بعد کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر بھی غیرت کے نام پر قتل کا دوہرے قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا ہے۔

پولیس کے مطابق غیرت کے نام پر باپ نے اپنی بیٹی اور بھانجے کو قتل کردیا، مرنے والوں کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کیلئے ہسپتال منتقل کردی گئیں۔

دوسری جانب کراچی میں شوہر کے مبینہ بدترین جنسی تشدد کے بعد کوما میں جانے والی نوبیاہتا لڑکی انتقال کر گئی۔

کراچی میں 20 سال کی شانتی کو گزشتہ ماہ ٹراما سنٹر لایا گیا تھا،متاثرہ لڑکی کو ایک اور ہسپتال میں آپریشن کے بعد تشویشناک حالت میں سول ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، ابتدائی میڈیکل معائنے میں جنسی تشدد کے شواہد ملے تھے۔

لڑکی کے بھائی کی شکایت پر 5 جولائی کو مقدمہ درج کیا گیا تھا اور ملزم کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ایف آئی آرمیں کہا گیا ہے کہ 30 جون کو بہن کی طبیعت بگڑنے پر وہ اسے واپس گھر لے آئے جہاں اس نے والدین کو بتایا کہ 17 جولائی کو اس کے شوہر نے اس کے ساتھ ’غیر فطری جنسی عمل‘ کیا،ملزم شوہر نے مبینہ طور پر اس کے نازک اعضا میں ’آہنی پائپ‘ ڈال دیا جس کی وجہ سے اس کی طبیعت مزید بگڑ گئی۔

نوبیہاتا لڑکی ایک ماہ سے زیر علاج تھی اور طبیعت مسلسل خراب ہوتی چلی گئی، جس کے بعد گزشتہ روز انتقال کر گئی.

اپنا تبصرہ لکھیں