women shadow

پسند کی شادی کی خواہش کا اظہار اور رشتے سے انکار پر 2 لڑکیوں‌ کو قتل کر دیا گیا

نمائندگان:شمس کالونی میں لڑکی کے قتل کا مقدمہ والد کی مدعیت میں درج کر لیا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق ایف آئی آر میں لڑکی کے والد نے کہا کہ میرے بیٹے عادل نے بیٹی کے سر میں گولی مار کر اسے نا حق قتل کیا، بیٹی کو قتل کر نے کے بعد عادل موقع سے فرار ہو گیا ۔

والد کے مطابق میری بیٹی کسی لڑکے کو پسند کرتی تھی اور اس سے شادی کرنا چاہتی تھی اور بیٹی کی پسند کی شادی پر اکثر گھر میں جھگڑا رہتا تھا۔

دوسری جانب چنیوٹ کے موضع سپرا میں رشتے سے انکار پر لڑکے نے فائرنگ کر کے نوجوان لڑکی کو قتل کر دیا ۔

پولیس کے مطابق تھانہ صدر کے علاقے موضع سپرا میں 15 سالہ آمنہ کو رشتے سے انکار پر چچا کے بیٹے فاروق نے فائرنگ کرکے زخمی کر دیا جسے ہسپتال لے جایا گیا لیکن لڑکی زخمیوں کی تاب نہیں لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، مقتولہ کی لاش کا پوسٹ مارٹم کیا جارہاہے۔

پولیس نے دونوں‌واقعات پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.

اپنا تبصرہ لکھیں