نمائندگان: تونسہ شریف میں مبینہ طور پر تین بھائیوں کو زہر دیدیا گیا، تینوں بچے ہسپتال میں دوران علاج دم توڑ گئے۔ پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا۔
کمسن بھائیوں کی نمازجنازہ دربار عالیہ سلیمانیہ میں ادا کردی گئی، نماز جنازہ میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ڈی ایس پی تونسہ شریف سمیت شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔تین کمسن بھائیوں کی المناک وفات پر ہر آنکھ اشکبار ہے، بچوں کی وفات پر باپ غم سے نڈھال ہے۔
بچوں کے والد نے الزام لگایا تھا کہ میرے مصعوم بچوں کو زہر دیا گیا ہے۔ ترجمان پولیس کے مطابق بچوں کی پراسرار ہلاکت پر تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔
آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے نواحی علاقہ میرا تنولیاں پیر چناسی روڈ پر اوباش افراد کی تشدد سے جان بچاتے لڑکی پہاڑ سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔
گزشتہ روز پیر چناسی روڈ پر ایک لڑکی اور اس کے دوست پر سول کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار اور دیگر اوباش افراد نے تشدد کیا اس دوران لڑکی جان بچانے کیلئے بھاگتے ہوئے پہاڑی سے گر کر جاں بحق ہوگئی۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرتے ہوئے لڑکی کو اسپتال لانے والے پولیس اہلکار سمیت دو افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر نامعلوم افراد کی شناخت اور تلاش کیلئے کارروائی کیجا رہی ہے۔
لاہور کے علاقہ راج گڑھ میں لڑکی سے دو رشتہ داروں کی مبینہ زیادتی کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔تھانہ وویمن پولیس ریس کورس نے لڑکی سے زیادتی میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق ملزمان متاثرہ لڑکی کے رشتہ دارہیں، ملزمان لڑکی کو جان سے مارنے کی دھمکیاں بھی دیتے رہے۔
پولیس کے مطابق والدین کی علیحدگی کے بعد متاثرہ لڑکی اپنے والد کیساتھ رہائش پذیر تھی، ملزمان نے متاثرہ لڑکی کے گھر والوں کی غیر موجودگی میں زیادتی کی، متاثرہ لڑکی کو مکمل قانونی وطبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔
راولپنڈی کے علاقے میرحیدر کالونی میں کمسن بیٹی پر تشدد کرنے والے میاں بیوی کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔پولیس کو بچی پر تشدد، زخمی ہونے اور والدین کی جھگڑے کی اطلاع 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پرملی تھی، مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ دھمیال میں درج کیا گیا۔
مقدمے کے متن کے مطابق اہل محلہ کے پوچھنے پر ملزم اہلیہ اور بچوں سمیت گھر کو تالا لگا کر چلا گیا، گھر سے بچی کے چیخنے اور دروازہ کھٹکھٹانے پر پولیس موقع پر پہچنی۔اہل محلہ سمیت پولیس کے گھر داخل ہونے پر بند کمرے سے زخمی حالت میں بچی کوبازیاب کروایا گیا، ملزمان کے خلاف بچی کو محبوس رکھنے اور تشدد کرنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔
لاہور میں سی سی ڈی چوہنگ اور اشتہاری ملزمان کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں زیر حراست دو ملزمان ہلاک ہوگئے۔ مارے گئے ملزمان نے دو روز قبل لڑکی کو اغوا کرکے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔پولیس کے مطابق دونوں ملزمان کو جائے وقوعہ پر نشاندہی کےلیے لے جایا جارہا تھا کہ اچانک ملزمان کےساتھیوں نے فائرنگ کر دی۔
زیرحراست ملزمان کے ساتھیوں کی فائرنگ سے سب انسپکٹر شبیر شدید زخمی ہوا۔ انسپکٹرعمران یوسف کی بلٹ پروف جیکٹ پر گولیاں لگیں۔دونوں ملزمان نے مانگا منڈی سے دو روز قبل تیرہ سال کی بچی کو اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔ ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ بھی تھے۔
حافظ آباد کے محلہ اخترٹاؤن میں 23 سالہ گھریلو ملازم مبینہ تشدد سے جاں بحق ہوگیا۔جاں بحق ہونے سے پہلے ملازم نے ویڈیو بیان میں کہا کہ ملزمان نے تشدد کے بعد اسے چھت پرپھینک دیا تھا۔
دوسری جانب متوفی کے لواحقین نے اسپتال میں احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان پوسٹ مارٹم نہیں ہونے دے رہے اور صلح کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔
کراچی کے علاقے سولجر بازار میں فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق شخص کی شناخت ناصر ملک ایڈووکیٹ کے نام سے ہوئی۔
ناصر ملک ایڈووکیٹ عمارت کی پارکنگ میں بیٹھے تھےکہ اس دوران حملہ آور نے فائرنگ کردی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ مقتول کی ذاتی دشمنی بھی تھی۔
ادھر کورنگی کوسٹ گارڈ چورنگی کے قریب فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہو گئے، زخمیوں میں 28سال کا عمر اور 18 سال کا شاہ زیب شامل ہیں۔ زخمیوں کو طبی امداد کےلیے ہسپتال منتقل کردیا گیا، واقعہ کی تفتیش کی جارہی ہے۔
ملتان میں باپ نے بیٹی نواسی اور دو نواسوں کو بے دردی سے قتل کر دیا پولیس نے مجرم کو گرفتار کر لیا، مقتولین کی نمازہ جنازہ ادا کر دی گئی۔
ملتان کے علاقے بستی ملوک میں سفاک باپ نے مبینہ طور پر پسند کی شادی کی رنجش پر بیٹی نواسی اور دو نواسوں کو بے رحمی سے قتل کیا۔سی پی او صادق علی ڈوگر ملزم گرفتار ہو گیا ہے۔ بظاہر یہ گھریلو معاملہ لگتا ہے اس کی بیٹی کافی دنوں سے گھر پر تھی جس کی وجہ سے یہ واقعی رونما ہوا ہے ملزم کو قرار واقع سزا ملی گی۔
محمد بوٹا نے 6 سال قبل اپنی کزن سے پسند کی شادی کی تھی، بدلے میں وٹہ سٹہ کی رسم بھی ادا کی گئی لیکن انا اور ضد نے ہستا بستا گھر اجاڑ دیا۔مقتولہ کے شوہر کا کہنا ہے کہ ملزم میری بیگم کو کہتا تھا بوٹے سے طلاق لو میری بیگم نے طلاق نہیں لی اس نے کہا میرے چھوٹے تین بچے ہیں میں بچوں کو نہیں چھوڑ سکتی نہیں لوں گی اسی وجہ سے میری بیوی اور بچوں کو قتل کر دیا.پولیس نے آلہ قتل برامد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا، مقتولین کی نمازہ جنازہ بستی ملوک میں ادا کر دی گئی۔