لب آزاد
پاکستان پیپلزپارٹی کے بانی چیئرمین قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کی 97 ویں سالگرہ کی تقریبات کا انعقاد آج ملک بھر میں کیا جا رہا ہے ۔اس حوالے پیپلزپارٹی ملتان سٹی کے سیکرٹری انفارمیشن خواجہ عمران نے اپنے بیان میں کہا کہ 5 جنوری بروزاتوار پیپلزپارٹی ملتان سٹی کی طرف سے مرکزی تقریب دن 2 بجے گراس منڈی چوک پر صوبائی حلقہ 218 کے زیر اہتمام منعقد ہوگی ۔تقریب میں پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گے اور صدارت کے فرائض سٹی صدر ملک نسیم لابر سر انجام دیں گے۔
اس موقع پر خواجہ عمران نے مزید کہا کہ آج کے دن ہم اپنے بانی قائد شہید ذوالفقار علی بھٹو کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور تجدید عہد کرتے ہیں کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی اور شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے چھوڑے گئے ادھورے جمہوری مشن کو صدر پاکستان آصف علی زرداری اور چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں مکمل کریں گے اور بلاول بھٹو زرداری کو عوامی طاقت سے کا وزیراعظم پاکستان بنائیں گے۔