ملتان کے فرض شناس پولیس اہلکار نے تن تنہا کئی زندگیاں بچا لیں

ملتان کے علاقے شاہ رکن عالم میں گزشتہ روز ایک تیز رفتار کار نے ایک بچی سمیت متعدد افراد کو ٹکر مار دی جس سے لوگ شدید زخمی ہو گئے۔ اس حادثے کے بعد وہاں پر موجود شہری مشتعل ہو گئے اور کار سوار افراد کو نشانہ بنانے کی کوشش کی۔ تاہم، اسی دوران پولیس ہیڈ کانسٹیبل عباس حیدر موقع پر پہنچے اور صورتحال کو سنبھالا۔ انہوں نے فوری طور پر کار سواروں کو ہجوم کے غصے سے بچانے کے لیے ان سے کہا کہ وہ اپنی گاڑی لاک کر لیں۔ عباس حیدر نے مشتعل ہجوم کو پرامن رہنے کے لیے قائل کیا اور پولیس کی مزید نفری کے پہنچنے تک موقع پر موجود رہے۔ پولیس اہلکاروں کی مدد سے کار سواروں کو بحفاظت تھانے منتقل کیا گیا،

جہاں انہیں قانونی تحفظ فراہم کیا گیا۔ اس بہادری پر ایس ایچ او سعید سیال اور دیگر افسران نے عباس حیدر کو شاباش دی۔

اپنا تبصرہ لکھیں